ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی: مسلم طلبہ کو تعلیم سےمحروم کرنےکی سازش کے خلاف ایس ایس ایف آئی کا احتجاج

اُڈپی: مسلم طلبہ کو تعلیم سےمحروم کرنےکی سازش کے خلاف ایس ایس ایف آئی کا احتجاج

Fri, 25 Feb 2022 20:02:49    S.O. News Service

اُڈپی :25؍ فروری (ایس اؤ نیوز)کچھ سیاسی پارٹیوں کے لئے مسلمان اور پاکستان سونےکے انڈوں  کےمانند ہے ۔ اسی سے وہ لوگ اپنے ووٹوں میں اضافہ کرلیتےہیں ، مجموعی طورپر حجاب اُن کے نشانے پر نہیں بلکہ  مسلمان  ان کے نشانےپرہیں۔ اس بات کا الزام  ایس ایس ایف آئی لیڈر حسین سعدی ہوسمارو نے  لگایا۔

وہ یہاں ایس ایس ایف آئی کی جانب سے اُڈپی ڈی سی دفتر کے سامنے منعقدہ احتجاج میں بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے عبوری حکم کوغلط مفہوم پہنا کر یونیفارم کے نام پر طالبات کو تعلیم سےمحروم  کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ آج کی سیاسی پارٹیاں ترقی کے متعلق بات نہیں کرتیں۔ غربت، بے روزگاری  کے مسائل پر بالکل خاموش ہیں۔ نارائن گرو کی جھانکی کا انکار کئےجانے سےساحلی پٹی کے بھلوا مرکزی حکومت سےکافی ناراض ہیں ، اسی کو دوسرارخ دینے کےلئے حجاب معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

ایس ایس ایف آئی لیڈر منیر احمد سخافی اُلال نے خطاب کرتےہوئےکہاکہ سیاسی پارٹیاں طلبا کو دھرم کے نام پر تقسیم کرتےہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کاکام کررہی ہیں۔ احتجاج میں ایس ایس ایف آئی کے ضلعی صدر شبیر سخافی فنیور، ریاستی ایس ایس ایف آئی کیمپس سنڈیکیٹ ممبر محمد رقیب کننگار ، ایس ایس ایف آئی کے ضلعی سکریٹری ابراہیم مجور، خازن الطاف ، ضلع کیمپس سکریٹری شاہ الحمید نعیمی ، کیمپس کنونیر حارث ماسٹر ، این سی رحیم وغیرہ موجود تھے۔


Share: